اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں کم سن بچی حوالگی کے کیسں کی سماعت، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے والدہ سحرش بتول کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالتی حکم پر پولیس نے بچی کے والد افضل محمود کو عدالت میں پیش کیا، تاہم وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 6 جون 2024 کو ٹرائل کورٹ سے عدم پیشی پر درخواست خارج ہوئی جو انہوں نے خود فائل کی تھی۔ گل نے کہا کہ آپ کو وقت دیتا ہوں، بیٹھ کر سوچ لیں، ورنہ میرے پاس یہاں سے سیدھا جیل بھجوانے کا بھی اختیار ہے۔