راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرٹیکل 370حتم کرکے مودی نے کشمیریوں کی شنا حت پر حملہ کیا۔مودی کا ہنداتوا نظریہ مقبو ضہ کشمیر کے لیے انتہائی حطرناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے پنجاب آرٹس کونسل میں تصویری نمائش کے افتتاخ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی طاہر اورنگزیب اور ممبر پنجاب اسمبلی شازیہ رضوانہ او ر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان، محمد ثقلین محمودبھی ان کے ہمراہ تھے۔مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے لوگوں سے احتجاج کا حق بھی چھین لیا ہے۔ممبر پنجاب اسمبلی شازیہ رضوان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے آارٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی اوچھا ہتھکنڈہ ہے نمائش کے اختتام پر مری روڈ سے آرٹس کونسل تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی،ریلی میں شریک افراد نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں بھارت کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔ریلی میں جڑوں شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔