لاہور ( این این آئی) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کو اقتدار کا منگتا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اب خود سب سے بڑے غلط فہمی کا شکار ہیں سب ان کی اصلیت سمجھ چکے ہیں۔انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مکار بہروپئے نے جھوٹ بول کر چار سال عوام کو غلط فہمیوں کا شکار بنایا، کبھی سائفر لہرا کے تو کبھی امریکہ کا نام لے کر۔بہروپیہ این آر او کی بھیک مانگ رہا ہے جو نہیں ملنا۔رو، چیخوں یا پِٹو این آر او نہیں ملنا، تمہارے خلاف کیس ختم نہیں ہونگے، جواب دینا پڑے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9مئی کس فرد کے خلاف تھا؟، ایئر بیس پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا؟، کرنل شیر خان کا مجسمہ توڑنا کس فرد کے خلاف تھا؟، ریڈیو پاکستان پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا؟ ، فوجی تنصیبات پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا؟، قائدِاعظم ہاس پہ حملہ کس فرد کے خلاف تھا ؟۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو پہ حملہ ادارے کے خلاف نہیں تو کس فرد کے خلاف تھا؟، ملک کے ڈیفالٹ، معیشت کی تباہی اور مہنگائی کا طوفان لانا کس فرد کے خلاف حملہ تھا؟۔