لاہور(کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے تاجر دوست سکیم کے (ایڈجسٹ ایبل )ایڈوانس ٹیکس ٹیبل جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق 78 فیصد علاقوں میں 5ہزار روپے ماہانہ ( 60ہزار روپے سالانہ ) ٹیکس لگایا گیا جبکہ 14فیصد علاقوں میں 10ہزار، 5فیصد علاقوں میں 20ہزار ،2فیصد علاقوں میں 30ہزار ، 0.6 فیصد علاقوں میں 45ہزار اور 0.32فیصد علاقوں میں 60ہزار روپے ماہانہ ( ایڈجسٹ ایبل ) ایڈوانس ٹیکس لگایاگیا یکمشت ٹیکس ادائیگی پر 25فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جائے گا۔ اس ضمن میں چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم محمد نعیم میر نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں تاجر نمائندوں کو لگتا ھے کہ زیادہ ٹیکس لگایا گیا انہیں ریجنل ٹیکس آفس میں اپنے اعتراضات جمع کروانے کی آپشن بھی دی گئی ھے اس لئے تاجر حضرات ایڈوانس ٹیکس ٹیبل پر اپنے اعتراضات لازمی ریجنل ٹیکس آفسز میں تحریری صورت میں جمع کروائیں اور وصولی کی تحریری سلپ لیں۔
ایف بی آر نے تاجر دوست سکیم کا ایڈوانس ٹیکس ٹیبل جاری کر دیا
Aug 06, 2024