فیروز والہ؍کامونکی (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) لیسکو ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بارہ افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لئے۔ غیر قانونی بجلی کے میٹر اور تاریں قبضہ میں لے لی گئیں۔ پولیس نے رپورٹ پر بارہ افراد ممتاز احمد طارق، محمد حسین الیاس، ریاض فیصل اور خادم حسین وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ دریں اثناء ایمن آباد اور واہنڈو پولیس نے گیپکو کی درخواستوں پر بجلی چوری کرنے والے ممتاز آباد کے حامد الٰہی، سموبالا کے طیب، شہباز شوکت، چنڈالہ کے توصیف، گوناعور کے عمرفاروق اور ننگل دوناسنگھ کے شہباز کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔