وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس‘ نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کو پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ میں ضم کرنے کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب  نے گزشتہ روز متعدد اجلاسوں کی صدارت کی۔ وزیر خزانہ کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے سرکاری کاروباری اداروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین  پیرزادہ، چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی وزیر اقتصادی امور اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کی مختلف سمریوں پر غور کیا گیا۔ سمریز میں مختلف سرکاری کاروباری اداروں کو سٹرٹیجک یا لازمی قرار دینے کے بارے میں سفارشات کی گئی تھی۔ اجلاس میں نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کو پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ساتھ ضم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں نیشنل بینک آف پاکستان کو ساورن ویلفیئر فنڈ  کا حسان ہونے کے طور پر  سرکاری تحویل کے کاروباری اداروں کے ایکٹ سے کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایک بینک کو لازمی ادارہ قرار دے دیا گیا۔ جیکب، کارڈوا اینڈ ایسوسی ایٹس کے مینجنگ ڈائریکٹر سکاٹ جیکب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں کاروبار  اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے  مجموعی ضابطہ جاتی ماحول کو بہتر بنانے  کے حوالے سے اصلاحات پر بات چیت ہوئی۔ سکاٹ جیکب نے ریگولیٹری نظام  کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے جامع تجاویز دیں۔ فریقین نے ضابطہ جاتی اصلاحات کے لئے ڈھانچہ جاتی طریقہ کار اپنانے سے اتفاق کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...