نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت )یوم استحصال کشمیر کی تقریبات،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں،بتایاگیا ہے کہ یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں شہر بھر میں احتجاجی ریلیوں اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ،چیف آفیسر ،سپریٹنڈنٹ ریسکیو عرفان موسی کی قیادت میں احتجاجی نکالی گئی جو تحصیل آفس میں اختتام پذیر ہوئی ۔سرکاری افسران ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی ۔جبکہ سکول طلباء اورنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے موٹر سائیکل ریلی نکالی ۔