ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں: عائشہ بٹ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔گوجرانوالہ میں 8ڈرائیونگ لائسنس سنٹر بنائے گئے ہیں جہاں سے عوام خصوصا خواتین اپنا لرننگ لائسنس بلاتاخیرحاصل کرسکتے ہیں ان خیالات چیف ٹریفک آفیسر عائشہ بٹ نے ’’نوائے وقت ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے علاقوں واہنڈو،نوشہرہ ورکاں،علی پورچٹھہ،کامونکی ،وزیرآباد سمیت آٹھ ڈرائیونگ لائسنس مرکزہیں۔ سفارش اورٹائوٹ ازم کاخاتمہ کیلئے ان مراکز پرٹھوس اقدامات یقینی بنائے گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن