گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر نے کہا ہے کہ کشمیری اور پاکستانی عوام کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں 10 لاکھ بھارتی افواج بندوق کی نوک پر کشمیریوں کے حق رائے دہی کو دبا نہیں سکتیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے کشمیری مسلمانوں کی توہین کی غیور کشمیری مقبوضہ کشمیر میں ہندو آباد کاری کے مذموم ایجنڈے کو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔