گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ یوم استحصال پانچ اگست 2019 کو کشمیر پر ناجائز قابض ہندوستان کشمیر کا قصاب بن گیا۔مقبوضہ کشمیر کے تین ٹکڑے کر کے دنیا کو دھوکہ دیا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو گیا۔کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی یہ جدوجہد جائیداد کی لڑائی نہیں بلکہ کشمیریوں کے حق خود مختاری اور ان کے انسانی حقوق کی آہنی،بلند، اور لازوال پکار ہے،کشمیریوں نے 77سالوں میں ہندوستان فوج کی طرف سے قتل، تشدد،اغوا،زنا بالجبر اور انسانی حقوق کی خونی پامالی کا حسینی مقابلہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر دوران گفتگو کیا۔
کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی:خرم دستگیر خان
Aug 06, 2024