کوٹ رادھاکشن+ چونیاں (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنرکوٹ رادھاکشن ڈاکٹر انس سعید ‘اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انوار کی قیادت میں یوم استحصال ریلیاں نکالیں گئی ۔ ریلی میں ملک خالد عمر، اسلم شاہد، ملک احتشام‘ تاجروں‘ ریسکیو 1122، زراعت ، ایری گیشن، میونسپل کمیٹی‘صحافی برادری سمیت تمام محکموں کے افسروں و ملازمین کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انس سعید ‘ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انوار کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔5 اگست 2019 تاریخ کا سیاہ دن تھا۔
کوٹ رادھاکشن‘ چونیاں میں اسسٹنٹ کمشنرزکی قیادت میں یوم استحصال ریلیاں
Aug 06, 2024