پاکستانی حکومت ‘عوام مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہے: ذیشان پرویز 

Aug 06, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست کادن ریاست مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے کشمیری آج بھی تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یعقوب بگا شیخ ، شیخ عظیم جاوید، پرویز اقبال، راناعمران سکندر، شیخ عباس، چوہدری ارشد ، شیخ عبدالحمید، فیضان شفیق خان اور سیٹھ عظیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں