قصور (نمائندہ نوائے وقت ) انجمن خدام الصوفیہ امیر ملت ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیراہتمام اور صاحبزادہ پیر سید علی حیدر حسین حیدری شاہ جماعتی کی زیرصدارت مرکز اہلسنّت دارالعلوم شاہ جماعت پورہ میں 14 اگست کو ہونیوالے ’’درسِ قرآن، استحکام پاکستان اور قیام پاکستان‘‘ کے سلسلہ میں علماء کرام، مشائخ عظام، اہلسنّت والجماعت کے کردار پر مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر الیاس اعظمی، پروفیسر سید ثقلین کاظمی، علامہ زمان نقشبندی، حافظ غلام حیدر چشتی، ڈاکٹر خادم رسول چشتی، حافظ اسلم زاہد چشتی، امین نقشبندی، سید زین العابدین شاہ،قاری یونس قادری، تنویر نقشبندی ، قاری جمیل، مفتی افسر، ظفر رضا، کرامت علی، آصف صدیقی سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید علی حیدر حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ ہمارے آج کے اجلاس کا ایجنڈا نفرت کی بجائے پیارومحبت کیساتھ اتحاد امت کیلئے کام کرنا ہے۔
قصور:’’درس قرآن‘ استحکام پاکستان اور قیام پاکستان‘‘ کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس
Aug 06, 2024