شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ شہر میں چلنے والے آٹو اور موٹرسائیکل رکشہ کے گزشتہ 12سال سے سرکاری سطح پر کرائے مقرر نہ کیے جا سکے رکشہ کے ڈرائیور لوگوں سے من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں دوسری طرف اکثر رکشہ پٹرول کی بجائے ایل پی جی گیس کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے متعدد بار ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں چلنے والے موٹرسائیکل اور آٹو رکشائوں کے کرائے مقرر کیے جائیں ۔
شیخوپورہ: آٹو ‘موٹرسائیکل رکشہ کے سرکاری سطح پر کرائے مقرر نہ ہو سکے
Aug 06, 2024