ٹرانسجینڈرز کو اغواء اورتشدد کا نشانہ بنانیوالے اوباش گرفتارکروادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے ٹرانسجینڈر کے اغواء اور تشدد کی کال موصول کی۔سیف سٹی ورچوئل سنٹر نے متعلقہ پولیس کو ٹرانسجینڈرز کی مدد فراہم کرنے کی ہدایات دیں ۔پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے ٹرانسجینڈر کی نشاندہی پر اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے مغوی خواجہ سراءوں اور گرو کو بازیاب کراتے ہوئے گاڑی اور مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔ٹرانسجینڈرز کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنی جان پر کھیل کر ہمیں بچایا۔ہم ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن اور پولیس کے بہت مشکور ہیں۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ خواتین ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے روزانہ کی بنیاد پر راہنمائی حاصل کر رہی ہیں۔ خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلے کے حوالے شکایت درج کروا سکتی ہیں
ٹرانسجینڈرز کو اغواء اورتشدد کا نشانہ بنانیوالے اوباش گرفتار
Aug 06, 2024 | 12:29