عراق:امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ، کئی اہلکار زخمی

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الاسد ایئربیس پر دو راکٹ فائر کئے گئے، واقعہ کے دوران امریکی اہلکارزخمی ہوئے ہیں۔ امریکی حکام نے کہا کہ ایئر بیس پرحملے کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔یہ واقعہ ایک ایسے  وقت میں پیش آیا جب اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن