راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر) راولپنڈی میں واقع قیمتی اراضی کے فرد اور انتقال درج کرنے اور ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے شہریوں کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کیا جانیو الا کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سینٹر راجہ بازار سہولت دینے کے بجائے مشکلات میں اضافہ کرنے کا سبب بن گیا، دور دراز کے علاقوں سے آئے درجنوں سائلین اپنی قیمتی اراضی کے متعلق ریکارڈ حاصل کرنے آتے ہیں لیکن ریکارڈ لینے کیلئے سائلین کو اتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ ہوش ٹھکانے آ جاتے ہیں،اکثر اوقات سینٹر میں کام سست کر دیا جا تا ہے جب سائلین شکوہ کریں یا اس حوالے سے پوچھیں تو کہہ دیتے ہیں کہ لنک ڈائون ہے یا پھر کہا جا تا ہے کہ آن لائن نظام میں خرابی ہے جو جلد ٹھیک ہو جائے گی،سائلین کا کہنا ہے ہم حکومت پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس طرف توجہ دیں اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔
کمپیوٹر ائزڈاراضی ریکارڈ سینٹر راجہ بازار میں سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا
Aug 06, 2024