راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی،سابق امیدوار برائے حلقہ ایل اے 17 ویلی 4 آزاد جموں و کشمیر غلام علی خان،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ندیم راجہ کہا ہے کہ بھارتی کے نام نہاد جمہوری حکمرانوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی اصل متنازعہ حیثیت ختم کرنا غیر جمہوری اقدام اورعالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ھے، آرٹیکل 35اے، آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے کشمیر کی متنازعہ حیثیت پر وار کیا گیا،اور کشمیریوں کی آزادی کو سلب کرنے کی سازش کی گئی ،جس سے ثابت ہو گیا کہ بھارت میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں
مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنا غیر جمہوری اقدام ، غلام علی خان
Aug 06, 2024