راولپنڈی ( نوائے وقت ر پو رٹ ) حضرت امام زین العابدین آپ ہر وقت عبادت میں مصروف رہتے کثرت سجود کے سبب لوگ آپ کوزین العابدین،زین الصالحین،سید الساجدین کے لقب سے یاد کرتے تھے سانحہ کر بلا کے سچے گواہ ، جنہوں نے اپنی آنکھوں سے شہدا کر بلا کو ذبح ہوتے دیکھا ۔ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی نگہداری آپ کا یہ عظیم کردار انسانیت کیلیے مشعل راہ ہے جرات و ہمت اور صبر و استقامت کے پیکر تھے بعد شہادت امام حسین پابند سلاسل ہونے کے باوجود اپنے دل ہلا دینے والے خطبات سے دربار یزید و ابن زیاد کو لرزہ بر اندام کر دیا ان خیالات کا اظہار بسلسلہ شہادت حضرت امام زین العابدین متولی ِ امام بارگاہ ام البنین گلشنِ شمال اڈیالہ روڈ راولپنڈی شیخ مظہر علی ،شیخ اقبال حیدر کے زیر اہتمام بانی جلوس مرحوم شیخ غلام محمد ،شیخ حنیف بمقامِ امام بارگاہِ ام البنین گلشنِ شمال اڈیالہ روڈ میں منعقدہ مجلس سے عزا سے راولپنڈی کے مرکزی خطیب علامہ سید فرحان حیدر عابدی ،شاعر آل عمران علی عباس نگری نے خطاب کرتے ہوئے کیا مجلس کے اختتام پر زیارت تابوت حضرت امام زین العابدین برآمد ہوا جس میںبین الاقوامی شہرت یافتہ ماتمی سنگت کٹری باوا آف لاھور ،ماتمی سنگت کاروان ام البنین ،ماتمی دستہ کربلائی ،ماتمی سنگت دعاے ام المصائب ،ماتمی سنگت لشکر عباس نے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کی متولی امام بارگاہ شیخ مظہر علی اور انتظامیہ گدائے در بتول: محمد صابر محمد رضا ،انجمنِ کاروانِ ام البنین نے انتظامیہ اور پولیس کا بہترین تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
امام زین العابدین کا عظیم کردار انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ، علامہ سید فرحان حیدر
Aug 06, 2024