اسلام آباد(وقائع نگار)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کمیٹی ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام شمولیتی پروگرام ڈی ایم اے آفس میں منعقدہوا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران،سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان اور مزدوروں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،شمولیتی پروگرام میں سی ڈی اے لیبریونین (امان اللہ خان گروپ)کے سرپرست اعلی ملک عاصم،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عالم نصیر،نائب صدرراجہ ظفر،سراج الملوک، ثاقب جنجوعہ،زاہد کیانی،حاجی اختر عباس ،ملک اسحاق،ذیشان الٰہی،ملک رفیق، دانش مورس، چاند ،عمران کرامت سمیت سینکڑوں ملازمین نے سی ڈی اے لیبر یونین اور ایمپلائز یونین (پاشاگروپ)کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،ملک عاصم،علی اصغرمانی بٹ و دیگر عہدیداران نے کہا کہ دوران سی بی اے ہم نے مذاکرات کے ذریعے مزدوروں کے بے شمارمسائل حل کیے ہیں اور انشا اللہ جلد ہی مزدوروں کو مزید خوشخبریاں دی جائیں گی جس سے سی ڈی اے کا مزدور خوشحال ہو گا،اس موقع پر انھوں نے سی ڈی اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور مذاکرات کے ذریعے تمام مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔
سی ڈی اے مزدوروں کو جلدمزید خوشخبریاںسنائیں گے،چوہدری یٰسین
Aug 06, 2024