اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) ئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے حکومت سندھ، ضلعی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر پنو عاقل، سکھر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ایل پی جی میں CO2 گیس کی غیر قانونی ملاوٹ کے تمام مقامات کو کامیابی سے سیل کر دیا ۔اس بروقت کاروائی کے نتیجے میں پنو ں عاقل اور گردو نواح کے علاقے کسی بھی ممکنہ بڑی تباہی سے بچ گئے کیونکہ ایل پی جی گیس میں CO2 مکسنگ کسی بھی وقت بڑے پیمانے پر دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان کا ذریعہ بن سکتی تھی۔ لہذا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر کے عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے حال ہی میں غیر قانونی ڈیکینٹرز کے ذریعے ایل پی جی گیس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) کی ملاوٹ کے معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ چیئرمین اوگرا مسرور خان اور اتھارٹی ممبران نے ، اوگرا کی انفورسمنٹ، لیگل اور ایل پی جی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں , صوبائی حکومت سندھ , ضلع کے سینئر افسران , اٹارنی جنرل، اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کے ساتھ مل کر غیر قانونی ڈیکینٹرز کے خلاف مناسب کارروائی عمل میں لائیں۔
حکومت ِسندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، پنو عاقل تباہی سے بچ گیا
Aug 06, 2024