راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ملک کے باقی حصوں کی طرح ائیرپورٹس بھی یوم استحصال کشمیر احتجاج میں شریک ہیں احتجاج بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے خلاف ہر سال کیا جاتا ہے ملک کے ہوائی اڈوں پر کشمیری عوام کی حمایت میں بینرز، پینا فلیکس اور جھنڈے آویزاں کر دیے گئے ائیرپورٹ آنے والے راستوں پر بھی احتجاجی بینرز و پوسٹرز آویزاں کیے گئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ائیرورٹس پر دستاویزی فلمیں اور جدوجہد اور آزادی کے گیت بھی چلائے جا رہے ہیں یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدو جہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے