راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر یوم سیاہ کشمیر جمعیت علما اسلام ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام کمیٹی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں کثیر تعداد میں جمعیت علما اسلام کے راہنماں اور کارکنوں نے شرکت کی، جمعیت علما اسلام ضلع راولپنڈی کے امیر ڈاکٹر ضیا الرحمان، جنرل سیکرٹری ارشد عباسی، ترجمان ضیا اللہ خانا ور دیگر نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں کے جذبے، ہمت اور استقامت کو سلام جواپنی آزادی اور بقا کی جنگ لڑرہے ہیں،دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیریوں کو ان کی حق خود اردیت کو نہیں دبا سکتا،بھارت کی مودی سرکار نے پانچ اگست 2019 کو کشمیریوں سے ان کے رہے سہے حقوق بھی چھین لیے تھے،مودی سرکار نے بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کے تین ٹکڑے کر دیے تھے اور مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت بھی ختم کر دی تھی لیکن وہ بھول گئے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی قوانین اور قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔