ملکی تعمیرو ترقی میں اساتذہ کا کردار اہم ہے ، عامر حنیف راجہ 

اسلام آباد(خبرنگار)معروف ماہر تعلیم و پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن پنجا ب کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر عامر حنیف راجہ نے کہا ہے کہ ملکی تعمیرو ترقی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے ،اساتذہ اپنی ذمہ دارایاں انتہائی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں، بدقسمتی سے اساتذہ کئی مسائل کا شکار ہیں اور ان مسائل کے تدارک کیلئے موثر اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز علم دوست شخصیات ہیں اور اساتذہ کی عزت و تکریم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہمارا ان سے مطالبہ ہے کہ قوم کے معماروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عامر حنیف راجہ نے کہا کہ پنجاب میں گریڈ 17سے 18میں پروموشن کی گئی ہیں تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود ان کا3 نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا جس کی وجہ سے اساتذہ میں بے چینی پائی جا رہی ہے لہذا جلد از جلد ان ترقیوں3 کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور ترقی پانے والے اساتذہ کو دیگر اداروں میں بھجوانے کے بجائے ان کے اپنے ہی تعلیمی اداروں میں سیٹیوں کواپ گریڈ کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ گریڈ بیس ،اکیس اور بائیس کے پروفیسرز کووفاق کی طر ز پر پنجاب میں بھی ڈی آر اے الائونس دیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن