لاہور اور اسلام آباد میں تین روزہ ورکشاپس

اسلام آباد، (نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی اے کی جانب سے اے پی این آئی سی کے تعاون سے لاہور اور اسلام آباد میں تین روزہ "انسیڈنٹ ریسپانس اور سی ای آر ٹی" پر  موثر ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔لاہور میں ورکشاپ کا انعقاد پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے اشتراک سے کیا گیا۔ اس موقع پر اے پی این آئی سی آسٹریلیا کے سینئر انٹرنیٹ سیکیورٹی اسپیشلسٹ عادل واحد نے سیشن کا آغاز کیا، پی ٹی اے سے نیشنل سائبر ایمرجینسی ریسپانس ٹیم کے سائبر سیکیورٹی ماہرین اور مختلف ٹیلی کام آپریٹروں نے ورکشاپ میں حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن