سی ڈی اے کا زون تھری ، مارگلہ ہلز میں تجارتی سرگرمیاںبند کرنیکا فیصلہ

Aug 06, 2024

اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشنز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس میں ڈی سی، ڈی آئی جی آپریشنز، انفورسمنٹ، انوائرمنٹ، بلڈنگ کنٹرول اور اسلام آباد کے متعلقہ اے سی ایز  نے بھی شرکت کی.چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھرپور مہم چلا کر رٹ کو مزید مضبوط کیا جائے، انفورسمنٹ، انوائرمنٹ اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر مل کر انسداد تجاوزات آپریشن کو کامیاب بنائیں، تجاوزات کے خاتمے کے بعد کڑی نگرانی کا عمل بھی جاری رکھا جائے،انہوں نے ہدایت کی کہ راول ڈیم میں بہنے والے نالوں کے اطراف تجاوزات کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے تا کہ راول ڈیم کے پانی کو آلودگی سے بچایا جاسکے.اجلاس میں زون تھری میں ہر طرح کی تعمیراتی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ بھی کیا گیا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ غیر قانونی قابضین سے خالی کروائی گئی جگہوں پر دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں گی ۔

مزیدخبریں