الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جواب جمع کروانے کی مزید مہلت مانگ لی جبکہ کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مذید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس 2 سال سے زیر التوا ہے، آپ جواب جمع کروائیں۔ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا اور بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت سے چین کے دورے پر جا رہا ہوں۔ الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
توہین الیکشن کمیشن کیس : فواد چوہدری نے جواب جمع کروانے کی مزید مہلت مانگ لی۔
Aug 06, 2024 | 13:28