راجہ عرفان عباسی پاکستان امن کمیٹی کے مرکزی وائس چیئرمین نامزد 

مری (نمائندہ خصوصی )ضلع مری کی معروف سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت راجہ عرفان عباسی آف احاطہ نورخان کو پاکستان امن کمیٹی(NPCIH)کا مرکزی وائس چیئرمین نامزد کردیاگیا، ان کی نامزدگی ان کی مصالحتی کمیٹی مری میں بطور چیئرمین عوامی خدمات اورامن وامان قائم رکھنے کے حوالے سے عدالتوں کے بجائے جرگوں میں عوام کو انصاف فراہم کرنے کیلئے لاتعداد ایسے فیصلے کئے جن کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا ان کی ماضی کی بہترین کارکردگی کومدنظر رکھتے ہوئے ان کو پاکستان امن کمیٹی کاوائس چیئرمین نامزدکیاگیا ہے،راجہ عرفان عباسی نے ان کومرکزی وائس چیئرمین نامزدکرنے پر شکریہ اداکیا۔

ای پیپر دی نیشن