عرس بابا سلیمان پارس ، تفریحی میلے کی آڑ میں فحاشی اور بے حیائی کی اجازت

Aug 06, 2024

جہلم(نامہ نگار)عرس بابا سلیمان پارس کے موقع پر تفریحی میلے کی آڑ میں فحاشی اور بیحیائی کی اجازت دے دی گئی ہے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کے دوران دنیا بھر سے عقیدت مند مردوخواتین بچوں سمیت دربار پر حاضری کیلئے آتے ہیںولی اللہ کی دربار پر آنے والے زائرین کو صاف ستھرا اور قلبی سکون فراہم کرنے والا ماحول میسر ہونا چاہیے تاکہ دنیاوی معاملات سے ہٹ کر دین پر توجہ مرکوز رہیں، بابا سلیمان پارس سرکار کی تین روزہ تقریبات سات اگست سے شروع ہو رہی ہے اس دوران دنیا بھر سے عقیدت مند جوق در جوق دربار پر حاضری دینے کیلیے آتے ہیں اور دنیاوی کاموں کو چھوڑ پر عبادت پر خصوصی توجہ دیتے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ نے عقیدت مندوں کو پرسکون ماحول فراہم کرنے کی بجائے دربار کے قریب تفریحی میلے کی آڑ میں فحاشی اور بیحیائی پھیلانے والوں کو اجازت دے دی ہے شہریوں نے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تفریحی میلے کا اجازت نامہ فوری طور پر کینسل کیا جائے۔

مزیدخبریں