گوجرخان (نامہ نگار)عبدالرحمن تابانی مرکزی ناظم نشرو اشاعت، تنظیم اسلامی حلقہ پنجاب پوٹھوہار مرکز گوجر خان کی جاری اعلامیہ کے مطابق تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ 5اگست کشمیر کی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے پانچ برس قبل 5 اگست 2019ء کو بھارت نے اپنے آئین کی دفعات 370 اور 35-A کو ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کر دیا جو سلامتی کونسل کی منظور کردہ استصواب رائے کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی تھی پھر اس خوف سے کہ کشمیری اپنے ردعمل کا اظہار کریں گے کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا اور کشمیریوں پر ہونے والا ظلم و تشدد بدترین صورت اختیار کرگیا یاسین ملک اور کئی دوسرے کشمیری لیڈروں پر جھوٹے مقدامات قائم کرکے انہیں پابند سلاسل کر دیا گیابھارت کا تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہونے والا نریندر مودی واشگاف انداز میں اعلان کر چکا ہے کہ کشمیر سے مسلمانوں کا صفایا کر دیا جائے گا۔
کشمیریوں پر ہونے والا ظلم و تشدد بدترین صورت اختیار کرگیا، شجاع الدین شیخ
Aug 06, 2024