کلرسیداں کے مواضعاتی علاقوں میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا سلسلہ نہ رک سکا

 کلرسیداں(نامہ نگار) تحصیل کلرسیداں کے مواضعات سموٹ،سیاہلی عمر خان،کاہلی دھمنوہا اور دیگر ائیسکو سب ڈویڑن بیول میں شامل رکھا گیا ہے جس کے لائن سپریٹنڈینٹ نے موسم سرما میں چھپر فیڈر کی ضروری مرمت ہی نہ کی جس کی وجہ سے اب ہر روز فیڈر گھنٹوں بند رھتا ہے بارش ہو اندھی طوفان ہو یا شدید دھوپ ہو چھپر فیڈر بلاناغہ پانچ ڈے دس گیارہ گھنٹے بند رھتا ہے کوئی اس فیڈر کا پرسان احوال نہیں ایس ڈی او بیول،ایکسیئن گوجرخان اور ایس ای جہلم کو بارہامرتبہ اس گھمبیر صورتحال سے اگاہ کیا جاتا رھا مگر وہ بھی صورتحال کو بہتر نہ بنا سکے جس کی وجہ سے چھپر فیڈر روزانہ گھنٹوں بند رہنے سے شدید گرمی اور حبس سے لوگوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے معمر افراد کمسن بچے اور مریض صورتحال سے عاجز آ چکے ہیں کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے صورتحال کو ائیسکو کی بدترین نااہلی سے تعبیر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ ائیسکو حکام چھپر فیڈر کے لائن مین کو فوری معطل کرکے صورتحال کی انکوائری کریں اور ذمہ داران کو سزا دی جائے انہوں نے تجویز دی کہ اگر بیول سب ڈویڑن اور جہلم سرکل فیڈر سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری نہیں رکھ سکتا تو سموٹ سرصوبہ شاہ پر پرانی مین لائن موجود ہے جہاں نصب صرف تین کھمبوں پر لائن ڈال کر ان علاقوں کو ائیسکو سب ڈویڑن چوآخالصہ سے منسلک کردیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن