فتح جنگ(نامہ نگار) فتح جنگ شہر کی واٹر سپلائی سکیم پر 52کروڑ روپے کی لاگت آئی تھی اور اس و قت کے ایم پی اے کا دعوی تھا کہ یہ پانی منرل واٹر سے بھی بہتر ہو گا اور شہریوں کو 24گھنٹے فراہم ہو گا تاہم منرل واٹر تو کیا ہونا تھا انتہائی مضرتھا جو پینا تو دور کی بات نہانے اور کپڑے دھونے کے قابل بھی نہیں تھا کئی برس گزر جانے کے بعد بھی پانی کے فلٹر کیلئے بنائے گئے پونڈز کی صفائی ممکن نہ ہو سکی جبکہ ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال سے پا ئپ لائن جگہ جگہ سے پھٹ جانے اور آئے روز موٹر یں جلنے سے کئی کئی ہفتے پانی بند رہتا ہے گزشتہ دو ہفتے سے پانی کی بندش سے شہر میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے لوگ مہنگے داموں پانی کے ٹینکر خریدنے پر مجبو ر ہو چکے ہیں مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک سہیل کمڑیال کی کھلی کچہری میں عوام نے واٹر سپلائی سکیم اور پانی کے بحران کے حوالے سے شکایات کیں اور بتایا کہ کروڑروں روپے سے مکمل ہونے و الی واٹر سپلائی سکیم میں ہونے والے گھپلوں اور بے ضابطگیو ں کی انکوائری کا مطالبہ کیا جس پر مسلم لیگی ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال نے اس مسئلہ کا نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی فتح جنگ کے شہریوں نے واٹر سپلائی سکیم میں ہونے والے گھپلوں اور آئے روز پانی کی بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
فتح جنگ،پچاس کروڑ روپے لگ گئے لیکن شہری پانی سے اب بھی محروم
Aug 06, 2024