پنڈدادنخان(نامہ نگار)پنڈدادنخان میں یوم استحصا ل کشمیر کے سلسلہ میں واک کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر حلیمہ منیر سمیت سول سوسائٹی صحافیوں شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے چلڈرن پارک سے شیخ نوازش شہید چوک تک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر حلیمہ منیر سمیت سرکاری ملازمین صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکا ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے کشمیر بنے گا پاکستان مودی مردہ باد کشمیریوں پر ظلم بند کرو کے نعرے لگاتے رہے ریلی شیخ نوازش شہید چوک میں پہنچنے پر مقر رین نے خطاب کیا جن کا کہنا تھا ک مودی حکومت نے پانچ اگست 2019 میں غیر قانونی اقدامات اٹھاتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے ۔ گذشتہ پانچ برس سے مقبوضہ وادی کو فوجی چھانی میں تبدیل کیا گیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اور اقوام متحدہ میں اس سلسلہ میں منظور کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تقریب کے اختتام پر کشمیریوں بھائیوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
پنڈدادنخان میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں واک
Aug 06, 2024