کشمیری آزادی کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں،حاجی ملک دائوداعوان

 ٹیکسلا(نمائندہ نوا ئے وقت)مقبوضہ کشمیر  میںبھارتی مظا لم او ردر ندگی کے وا قعا ت پوری د نیاکے سا منے بے نقا ب ہوچکے ہیں،کشمیری اپنے حقوق کے تحفظ اوراپنی آزادی کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں،نہتے کشمیریوںکی جرائت اورحوصلے کوسلام،ان خیا لا ت کااظہارتحصیل ٹیکسلاکے سرکردہ رہنماء سابق چیئر مین یونین کونسل گڑھی افغاناںحاجی ملک محمددا ئود اعو ا ن نے پانچ اگست 2019کوبھارت کی جانب سے غیرآئینی ،غیراخلاقی،اقدام ،جس کے نتیجہ میں مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوںکی آزادانہ اورخودمختارانہ حیثیت کوختم کرنے کیلئے ظلم کی انتہاء کی گئی،بھارتی حکمرانوںکی سفاکانہ کاروائی کی پرزورمذمت کر تے ہوئے کیا،ملک محمددائوداعوان نے کہاکہ مودی سرکار،کشمیرکے علاقہ کواسرائیلی حکمرانوںکی طرز پر فلسطینیوںکواپنے علاقہ اوروطن سے بے دخل کر نے کے اقدام کواپناچکی ہے،جسے تاریخ کابدترین ظلم قر اردیاجاسکتاہے،ملک محمددائوداعوان نے دنیا بھرکے مسلمانوںسے اپیل کی ہے کہ اسلام اورمسلم دشمنی کے انتقام میںڈوبے ہوئے بدبخت حکمرانو ںکانا طقہ بندکرنے کیلئے خاتم النبین محمدمصطفی ؐکے فرمان کے مطابق جہادکے راستہ کواپنانے کامتفقہ لائحہ عمل طے کیا جا ئے،موجودہ حالات میںصرف بیان بازیو ںسے اورقراردادوںسے جوکام چلایاجارہاہے،وہ ریت کی دیوارثابت ہورہاہے،امت مسلمہ خواب غفلت سے بیداہو،اورمذمتی بینراورپوسٹرلگانے کی بجائے کفریہ نظام کے خلاف جذبہ جہادکو جاگر کیا جا ئے،تاکہ تائیدخداوندی ایک بارپھرنہتے مسلمانو ںکامقدربن جائے۔

ای پیپر دی نیشن