اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ ) ایل ایم کے ٹی نے اگنائٹ کے اشتراک سے نیشنل انکیوبیشن سینٹرزکو پشاور اور کراچی میں جا ری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ اس کے بعد ایل ایم کے ٹی سے چلنے والے این آئی سی ایس کی تعداد تین ہو جا ئے گی ۔ کمپنی پاکستانی کاروباریوں کو بااختیار بنانے اور ملک کے متحرک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے اپنے مشن کو آگے بڑھائے گی۔اس موقع پر سی ای او ایل ایم کے ٹی عاطف رئیس خان نے کہا کہ ہم نیشنل انکیوبیشن سینٹرکراچی اورنیشنل انکیوبیشن سینٹر پشاور کے آپریشنز کے لیے اگنائٹ کے ساتھ اپنے تعاون کی تجدید کیلئے پرجوش ہیں۔دونوں مراکز کے ساتھ ساتھ نیشنل انکیوبیشن سینٹرحیدرآباد میں ایل ایم کے ٹی کا ٹریک ریکارڈ پاکستانی کاروباریوں کو بااختیار بنانے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔