مری(بیورو رپورٹ)یو نین کونسل سہربگلہ گھوئی سوئی یو سی پوٹھہ مری کی اہم ترین روڈ گزشتہ کئی ماہ سے مکمل بند ہونے سے اہلیان علاقہ کوشدیدمشکلا ت کاسامنا،یہ روڈ نیو مری سہربگلہ پوٹھ شریف کو ملانے والی تین یو نین کونسلوں کی واحد روڈ ہے جو گزشتہ مسلم لیگی حکومت میں کروڑوں روپے کے گورنمنٹ فنڈ سے مکمل کروائی گئی تھی، پچھلے پی ٹی آ ئی دور سے لیکر اس کے فنڈ کے حوالے سے محکمہ سمیت منتخب نمائندوں سے بار بار رابطوں کے باوجود اس کی تعمیرومرمت کیلئے کوئی فنڈز جاری نہ کئے گئے حالانکہ یہ محکمہ ہائی وے کے زیر انتظام ہے، موجودہ دور میں بھی اس سڑک کو کئی ماہ سے مکمل نظرانداز کیا جارہاہے اہلیان علاقہ مری کے منتخب منتخب نمائندوں اور محکمہ سے مطالبہ کیا ہے مذکورہ سڑک کی بحالی کیلئے فوری فنڈ فراہم کیئے جائیں،یہ روڈ پچیس سے تیس ہزار لوگوں کے رابطے کا ایک اکلوتاذریعہ ہے۔