اڈیالہ (نا مہ نگار )گذشتہ روز ہو شیال گاؤں کے دس سالہ مدثر اور دس سالہ شوکت رنگ روڈ کیلئے کھودے گئے گھڑ ھے جس میں بارشوں کا پانی جمع تھا میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے ، جس سے اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے ، بچوںکے نماز جنازہ میں علا قے کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مرحومین کو انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،بچوں کے لو احقین کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ سست روی کا شکار ہے اس کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کسی بھی نا گہانی حادثے سے عوام محفوظ رہ سکیں ۔