مری (نامہ نگار خصوصی) سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لانگ ویک اینڈ پرڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور قریشی اورسٹی ٹریفک پولیس کے 300 سے زاہد اہلکاروں نے ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیے تا کہ مری آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کی کوئی مشکلات کا سامانا نہ کرنا پڑے، لانگ ویک اینڈ پر 33 ہزار سے زاہد گاڑیاں جمعہ سے لے کر اتوار تک داخل ہوئیں۔ اس دوران آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا اور سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان خود مری میں موجود رہے اور ٹریفک کے انتظامات کا جائزہ لیتے رہے تاکہ ویک اینڈ پر مری آنے و جانے والے سیاحوں کو کسی قسم کی کوئی مشکلات کا سامانا نہ کرنا پڑے، سی ٹی او تیمور خان کا کہنا تھا کہ مون سون و لانگ ویک اینڈ پر تیز بارش کے دوران بھی ٹریفک پولیس نے جنرل پبلک اور وی وی آئی پیز کی ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا اور محدود وسائل و محدود پارکنگ ہونے کے باوجود بھی بہترین طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دی اور سیاحوں کی مدد کرتے رہے، سی ٹی او تیمور خان نے دوران بارش بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں کو شاباش دی، اور تعریفی سرٹیفکیٹ و انعام بھی دینے کا اعلان کیا۔