اٹک میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب اور واک

 اٹک(نامہ نگار ) اٹک میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرشگفتہ جبیں، سی ای او ایجوکیشن ساجدہ مختار،ڈی ای او ایلیمنٹری شہناز قادر،چیف آفیسربلدیہ سردار آفتاب احمد خان، پرنسپل پائلٹ سکینڈری سکول محمد اکرم ضیامختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اورطلباء وطالبات نے شر کت کی، کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے واک کا اہتمام بھی کیا گیا، ریلی کے شر کاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 5 اگست2019 کو بھارت نے ظالمانہ قوانین نافذ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کاخاتمہ کردیا اور ان پر ظلم وستم کے پہاڑتوڑنا شروع کر دیئے۔

ای پیپر دی نیشن