کلرسیداں(نامہ نگار)عوام بجلی کے بل جمع نہ کر وائیں واپڈا لائن اکھاڑ کر لے جائے حکومت ہمیں مار دے ماریں گے مر جائیں گے حکومت کے خلاف احتجاج ہر صورت کریں گے ملک کا ہر شہری جماعت اسلامی کے دھرنے میں شامل ہو کر حکمرانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے پر شرمندہ ہوں ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد عظیم نے گاؤں تل خالصہ میں صارفین بجلی کے منعقدہ اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ وہ ساری زندگی مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے پر شرمندہ ہیں اس جماعت نے قوم کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہ دیا،انہوں نے تجویز دی کہ پورے گاؤں کا اجلاس طلب کرکے بجلی بل جمع نہ کروانے کا متفقہ اعلان کیا جائے واپڈا ہماری زمینوں سے کھمبے گزارنے پر مالکان کو ماہانہ بل ادا کرے،الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کے رہنما چوہدری ابرار حسین نے کہا کہ اگر گاؤں کے تمام لوگ متفقہ طور پر بجلی بل جمع نہ کروانے کا فیصلہ کریں تو وہ بھی ان کا بھرپور ساتھ دیں گے ہمارے آباؤ اجداد بجلی کے بغیر زندگیاں بسر کرتے رہے ہم بھی گزارہ کر لیں گے۔