یوم استحصال کشمیر،مری میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

  مری(بیورو رپورٹ)یوم استحصال کشمیر،کشمیر بنے گا پاکستان کے حوالے سے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کااہتمام کیاگیا،جس میں تمام سرکاری افسران،اہلکاروں،طلبا وطالبات،سیاحوں سول سوسائٹی اورعوام نے بھر پورشرکت کی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید کی ہدایت پر ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی میں شرکت کی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ ریلی میں شرکا اور ریسکیورز نے یکجہتی کشمیر کا اظہار کے لئے بینرز اور فلیکس اٹھا رکھے تھے شرکا کاکہناتھا کہ ریلی میں شرکت کا مقصد کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے،شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اورکتبے اٹھا رکھے تھے جس پر بھارتی غاصبانہ قبضہ اورمظالم کیخلاف نعرے درج تھے،شرکا عالمی امن کے ٹھیکیداروں سے مطالبہ کررہے تھے کہ کشمیر ے بھارت کا قبضہ ختم کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن