رنگلی سٹاپ تا اورنگ آباد روڈ عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار

Aug 06, 2024

 مٹھیال(نامہ نگار)رنگلی سٹاپ تا اورنگ آباد روڈ عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہے جگہ جگہ پہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں کئی جگہوں سے تو روڈ کے نشانات بھی مٹ چکے ہیں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دنوں میں عوامی نمائندے ہمیں سبز باغ دکھاتے ہیں لیکن الیکشن کے ختم ہوتے ہی ہمارے علاقہ کا رخ کرنا بھی گوارہ نہیں کرتیتحصیل بھر میں روڈز کی تعمیر نو کے کام جاری ہیں لیکن عرصہ دراز سے رنگلی سٹاپ تا اورنگ آباد گاؤں تک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لیکن منتخب عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کی جانب سے  ہمارے علاقہ کو ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا ہے اورہمارے ساتھ  سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جاتا ہے اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے اپنی سفری مشکلات میں کمی کرنے کیلئیرنگلی سٹاپ تا اورنگ آباد گاؤں تک روڈ کی تعمیر نو کامطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں