شادی بیاہ کی تقریبات،خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف جرمانے

Aug 06, 2024

گوجرخان (نامہ نگار) شادی بیاہ کی تقریبات پر ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف جرمانے اور ایف آئی آر کا بھی اندراج ہوگا حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ون ڈش پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضرظہورگورائیہ نے گزشتہ روز شادی بیاہ کی تقریبات کے موقع پر شادی ہال اور مارکیوں کو چیک کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی آگاہ کر چکے ہیں کہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی جو اس پابندی پر عمل نہیں کریں گے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے ہوٹل مالکان مارکی اور شادی ہال والوں کو سختی سے ہدایت کر دی گئی ہے کہ اگر ون ڈش کی خلاف ورزی کریں گے تو ان کے خلاف بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف ایف آئی آر کا بھی اندراج ہوگا۔

مزیدخبریں