مری (نمائندہ خصوصی)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لانگ ویک اینڈ پرڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور قریشی اورسٹی ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد اہلکاروں نے ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیے تا کہ مری آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کی کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، لانگ ویک اینڈ پر 33 ہزار سے زاہد گاڑیاں جمعہ سے لے کر اتوار تک داخل ہوئیں اس دوران آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا اور سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان خود مری میں موجود رہے اور ٹریفک کے انتظامات کا جائزہ لیتے رہے تاکہ ویک اینڈ پر مری آنے و جانے والے سیاحوں کو پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے، سی ٹی او تیمور خان نے اس موقع پر کہاکہ مون سون و لانگ ویک اینڈ پر تیز بارش کے دوران بھی ٹریفک پولیس نے جنرل پبلک اور وی وی آئی پیز کی ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا اور محدود وسائل اور محدود پارکنگ ہونے کے باوجود بھی بہترین طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دی اور سیاحوں کی مدد کرتے رہے، سی ٹی اونے دوران بارش بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں کو شاباش دی، اور تعریفی سرٹیفکیٹ و انعام بھی دینے کا اعلان کیا۔
مری، 300سے زائد اہلکاروں نے ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے
Aug 06, 2024