اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارت کاروں نے ظفر بختاوری کو اپنے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی بے مثال خدمات پر اعلی ترین سول اعزازات سے نوازنے کی سفارش کردی۔ممتاز کاروباری رہنما، سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ (ایف پی سی سی آئی، یو بی جی) ظفر بختاوری کے اعزاز میں منعقدہ ڈنر رسپشن میں ڈپلومیٹک کور کے ڈین، ترکمانستان، ازبکستان، قازقستان، ایتھوپیا اور الجزائرکے سفیروں، انڈونیشیا اور آزر بائیجان کے مشنز کے نائب سربراہان، آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری، اعلی سول سرونٹس و کاروباری شخصیات کی شرکت۔مقررین نے بین الاقوامی تعاون اور تجارت کو فروغ دینے میں ظفر بختاوری کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف نے کہا کہ ظفر بختاوری کی دور اندیش قیادت میں اسلام آباد کی تاجر برادری پاکستان کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے ۔ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی روابط کا اظہار کیا ۔ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کے ایتھوپیا کے کامیاب کاروباری دورے اور براہ راست پروازوں کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری مواقع تلاش کرنے میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔الجزائر کے سفیر، براہیم رومونی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کاروباری برادری ہر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔قازقستان کے سفیر یرزاہان کستافین نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کو سراہا، بالخصوص ظفر بختاوری اور ان کے صاحبزادے احسن ظفر بختاوری، جو کہ آئی سی سی آئی کے موجودہ صدر ہیں، قوموں بالخصوص قازقستان اور پاکستان کو قریب لانے کے لیے ظفر بختاوری کو اپنے ملک کے اعلی ترین سول ایوارڈ کا حقدار قرار دیا۔آذربائیجان کے ناظم الامور تیمرلان خلیلوف نے کہا، ''پاکستان اور آذربائیجان مثالی تعلقات ہیں انڈونیشیا کے مشن کے نائب سربراہ رحمت ہندیاراتا نے بھی بین الاقوامی دوستی کے رشتے کو فروغ دینے میں ظفر بختاوری کے کردار کو سراہا۔ ۔بختاوری نے مرحوم شریف فاروق (TI) کی خدمات کا بھی اعتراف کیا، جو ایک سچے محب وطن ۔آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفربختاوری نے اپنی قیادت میں تاجر برادری خصوصا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود تاجر برادری ملک کی معاشی خوشحالی کے لیے اپنا کردار مسلسل ادا کر رہی ہے ۔میزبان طاہر فاروق، چیئرمین/ایڈیٹر انچیف روزنامہ اتحاد میڈیا گروپ اور پاکستان اکنامک نیٹ نے ظفر بختاوری کو دھرتی کا سچا بیٹا اور اسلام آباد کی پہچان قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان پر ذور دیا کہ وہ ظفر بختاوری کوملک کے اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازے۔
دوست ممالک کے سفرا کی ظفر بختاوری کیلئے اپنے ممالک کے اعلی ترین سول ایوارڈز کی تجویز
Aug 06, 2024