پی ٹی آئی کوفریق نہ ہونے کے باجود بھی ریلیف دیا گیا.بلال اظہر کیانی

 مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق نہیں تھی پھر بھی ریلیف دیا گیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوںنے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی نے منظور کرلیا ہے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں تین شقوں کو مزید واضح کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ کے بارے میں  بل میں مزید وضاحت کی گئی، مخصوص نشستوں کے بارے میں قانون کو مزید واضح کیا گیا ہے اور بل میں آزادامیدوارکی حیثیت کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی ۔ا نہوںنے کہا  کہ امید ہے کہ سینیٹ سے بھی یہ بل منظور ہوکر قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔

ای پیپر دی نیشن