لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے سماعت کی، بانی پی ٹی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے درخواستیں دائر کیں ، جس میں موقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی۔ درخواست میں کہا گیا کہ پولیس کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں اور انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عدالت ضمانت کی درخواستیں منظور کرے۔دوران سماعت جونیئر وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں دلائل کیلئے مہلت دی جائے ۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔بانی پی ٹی آئی نے جناح ہائوس حملہ کیس، عسکری ٹاور جلا گھیرا، تھانہ شادمان جلائو گھیرا ئوسمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات،پولیس سے ریکارڈ طلب
Aug 06, 2024 | 16:08