کوہاٹ میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا، اس سے ملک کے تیل و گیس کے ذخائر مزید بڑھ جائیں گے۔یہ ذخائر ٹل بلاک رازگیر ون کی فارمیشن کاوار گڑھ سے ملے، کنواں او جی ڈی سی، پی پی ایل اور پی او ایل کی مشترکہ ملکیت ہے۔اس کنویں سے یومیہ 159 بیرل تیل اور 16.4 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جائے گی۔آئل اینڈ گیس کے مطابق کنویں کی کھدائی کا کام جنوری 2024 میں شروع کیا گیا تھا.ٹل بلاک میں رازگیر ون سے ہی گزشتہ ماہ بھی تیل وگیس کا ذخیرہ ملا تھا۔
کوہاٹ میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت
Aug 06, 2024 | 16:41