پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

Aug 06, 2024 | 17:56

ویب ڈیسک

پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔صوبائی محکمہ تعلیم نے تبادلوں کے لیے درخواستوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا .جس کے مطابق تمام کیٹیگریز کے اساتذہ میرٹ میوچل ویڈ لاک معذور کوٹہ پر تبادلے کرا سکیں گے۔تبادلوں کے لیے تمام درخواستیں آن لائن ہوں گی اور اسکروٹنی بھی آن لائن ہوگی۔درخواستیں 12 اگست سے 31 اگست تک ای سسٹم سے آن لائن جمع ہوں گی۔

یکم تا 5 ستمبر اسکروٹنی اور 6 تا 9 ستمبر اسکروٹنی کے خلاف اپیل ہوگی اور اسی دوران اپیلوں پر فیصلے ہوں گے۔10 تا 11 ستمبر نظر ثانی درخواست پر فیصلے ہوں گے، 13 ستمبر کو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے جائیں گے.

مزیدخبریں