بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ سمیت کئی ڈائریکٹرز بھی ملک سے فرار

Aug 06, 2024 | 19:49

ویب ڈیسک

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجدکے ملک سے فرار کے بعد کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سربراہ اور کئی ڈائریکٹرز بھی ملک سے فرار ہوگئے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے تصد یق کرتے ہوئے کہا کہ حسینہ واجد کے پلیٹ فارم تلے آنےوالے بورڈ سربراہ نضم الحسن جو عوامی لیگ کے پارلیمانی ممبر اور وزیر کھیل بھی تھے وہ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔اسی جماعت کی جانب سے منتخب ہونیوالے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر پربھی حملہ کر کے اسے جلا دیا گیا تاہم وہ اس سے قبل محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے تھے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں مظاہرین نے ہوٹل کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق جیسور میں مظاہرین نے حسینہ واجد کی جماعت کے رہنما کے ہوٹل کو آگ لگا ئی، آگ کی لپیٹ میں آکر جاںبحق ہونیوالوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں